پشاور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا انجن اچانک بند ہو گیا، آگ بجھانے کا الارم بج اٹھا

طیارے میں آگ نہیں لگی‘ ترجمان پی آئی اے

جمعرات 24 نومبر 2016 19:50

پشاور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا انجن اچانک بند ہو گیا، آگ بجھانے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) پشاور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا انجن اچانک بند ہونے سے آگ بجھانے کا الارم بج اٹھا‘ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے میں آگ نہیںلگی‘ جمعرات کے روز پی آئی اے کا طیارہ کراچی روانگی کیلئے رن وے پر کھڑا تھا کہ طیارے کا انجن اچانک بند ہوگیا اور طیارے میں لگا آگ بجھانے کا الارم بج اٹھا پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں آگ نہیں لگی تمام مسافر محفوظ اور باخیریت ہیں انجن کے اچانک شٹ ڈائون سے الارم بجا ہے ذرائع کے مطابق طیارے میں کرکٹر شاہد آفریدی بھی سوار تھے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :