پاک ترک سکول ،ْ مشیر خارجہ کی مصروفیات ،ْ چیئرمین سینٹ نے ایجنڈا موخر کر دیا

جمعرات 24 نومبر 2016 20:21

پاک ترک سکول ،ْ مشیر خارجہ کی مصروفیات ،ْ چیئرمین سینٹ نے ایجنڈا موخر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے مشیر خارجہ کی مصروفیات کے باعث پاک ترک سکولوں کے اساتذہ اور عملے کے ویزے منسوخ کئے جانے کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس ایجنڈے پر تھاجو موخر کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اجلاس کے دوران تین سینیٹرز نے پاک ترک سکولوں کے ترک اساتذہ اور عملے کے ویزے منسوخ کئے جانے کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس ایجنڈے پر تھا جس کا جواب مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دینا تھااس کے علاوہ انہوں نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے بھی ایوان کو اعتماد میں لینا تھا تاہم مشیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کی آمد کے باعث اپنی مصروفیات کے بارے میں چیئرمین کو آگاہ کرتے ہوئے متعلقہ ایجنڈا موخر کرنے کی درخواست کی جس پر یہ ایجنڈا موخر کردیا گیا۔