وزیراعلیٰ پنجاب کا ایل او سی پر شہید ہونیوالے کیپٹن اور 2 فوجی جوانو ںکی بہادری اور جرأت کو خراج عقیدت

مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، کیپٹن تیمور علی خان، حوالدار مشتاق اور لانس نائیک غلام حسین نے بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا، قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے اور ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان

جمعرات 24 نومبر 2016 20:30

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایل او سی پر شہید ہونیوالے کیپٹن اور 2 فوجی جوانو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث شہید ہونے والے کیپٹن تیمور علی خان، حوالدار مشتاق اور لانس نائیک غلام حسین کی بہادری اور جرأت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج کے جری سپوتوں نے وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے اور مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہو ںنے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور پاک فوج کے شہید ہونے والے یہ بہادر سپوت بھی 20 کروڑ عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب لاہور -