وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ممتاز عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

جمعرات 24 نومبر 2016 21:04

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ممتاز عالمِ دین مولانا طارق جمیل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ممتاز عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی، ملاقات میں مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ سندھ کے کام کے جذبے کو سراہااس پر وزیراعلیٰ سندھ نے مولانا طارق جمیل کو دعا کی درخواست کی اور کہا کہ میں سندھ کے عوام کی صحیح طریقے سے خدمت کر سکوں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اوران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :