وزیر اعلیٰ سندھ کا دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کا دورہ

جمعرات 24 نومبر 2016 23:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئیڈیاز2016ء میں پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی نمائش سے پاکستان کے دشمنوں کو ایک واضع پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہے اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بخوبی مقابلہ کر سکتا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے یہ بات جمعرات کو ایکسپو سینٹر میں منعقدہ آئیڈیاز2016ء کے تحت منعقدہ دفاعی نمائش کے دورے کے دوران میڈیا بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج تربیت ،آلات اور جنگی صلاحیت کے لحاظ سے بہت مضبوط اور مستحکم ہے اور ہماری افواج کے پاس ایک جذبہ ہے کیونکہ انہیں ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے حوالے سے عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہماری قومی دفاعی پیداوار میں دفاعی شعبے نے نئی جہتوں کو چھولیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہتھیارہمارے ڈیفنس کیلئے ہیں یعنی امن کیلئے کیونکہ ہم جارحیت پر یقین نہیں رکھتے ہیں بلکہ ہم پیار ،محبت اور انسانی ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری دفاعی صنعت ترقی کرکے دیگر ترقیاتی ممالک کی طرح ایک متوازی صنعت بن چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج صبح اسمبلی سیکشن میں شرکت کی اور اس کے بعد آئیڈیاز2016ء کا دورہ کیا اور دفاعی نمائش دیکھی۔ انہوں نے مختلف ممالک بشمول پاکستان کے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا۔انہیں اسٹالز آرگنائیزر نے اپنی پیداوار سے متعلق بریفنگ دی انہیںاس موقع پر ٹینک اور ہیلی کاپٹر کے ماڈل اور کتابیں بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :