اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ بلاجواز ہے ، پارلیمنٹ میں بیٹھی85فیصد لوگوں کو تو تنخواہوں کی ضرورت ہی نہیں تھی ، یہ تنخواہ ان کے ایک دن کے خرچے کے برابر ہے ، صرف مڈل کلاس سے تعلق رکھنے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کی ضرورت تھی

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 نومبر 2016 17:58

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ بلاجواز ہے ، پارلیمنٹ میں بیٹھی85فیصد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو بلاجواز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھی85فیصد لوگوں کو تو تنخواہوں کی ضرورت ہی نہیں تھی ، یہ تنخواہ ان کے ایک دن کے خرچے کے برابر ہے ، صرف مڈل کلاس سے تعلق رکھنے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کی ضرورت تھی ۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا لائن آف کنٹرول پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ، تلواروں سے لڑنے کا زمانہ گزر چکا ، بھارت کی طرف سے فائرنگ اور جارحیت اعلان جنگ ہے ، پاکستانی حکومت عالمی سطح پر بھارتی چہرہ بے نقاب نہیں کر سکی ، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ اور سفارتی سطح پر بھرپورانداز میں اٹھانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پارلیمنٹ میں بیٹھی85فیصد لوگوں کو تو تنخواہوں کی ضرورت ہی نہیں تھی گوکہ بیوروکریسی کے مقابلے میں اراکین کی تنخواہیں ابھی بھی بہت کم ہیں لیکن اتنی تنخواہیں بھی بعض اراکین کے ایک دن کے خرچے کے برابر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے ۔ (ار)