روس کی سی پیک میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہیں۔وزیراعظم

ملاقات میں تاپی گیس منصوبہ، فضائی رابطوں کی بحالی سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال،تاپی گیس منصوبہ خطے میں بہتری کامنصوبہ ہے سی پیک سے پورے خطے کی ترقی ہوگی،دنیاکی آدھی آبادی سی پیک سے فائدہ اٹھائے گی۔وزیراعظم محمدنوازشریف کی صدرترکمانستان سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 نومبر 2016 17:52

روس کی سی پیک میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہیں۔وزیراعظم

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے ترکمانستان کے صدرسے ملاقات کی،جس میں تاپی گیس منصوبے سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،اس موقعہ پردونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کی بحالی پربھی بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف ترکمانستان کے دورے پرہیں،وزیراعظم کاترکمانستان میں پرتپاک استقبال کیاگیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے ترکمانستان کے صدرسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔ترکمانستان کے صدرسے کہا کہ سال میں دوملاقاتیں کریں۔دونوں ممالک کے درمیان ہرسال اعلیٰ سطح پررابطہ ہوناچاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ تاپی گیس منصوبہ خطے میں بہتری کامنصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

تاپی منصوبہ پاکستان میں گیس کی ضروریات پوری کرے گا۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سی پیک سے پورے خطے کی ترقی ہوگی۔روس کی سی پیک میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہیں۔کئی ملک سی پیک منصوبے میں شمولیت کے خواہشمندہیں۔سی پیک منصوبے سے 10سالوں میں خوشحالی آئیگی۔جنوبی اور سنٹرل ایشیاء کوریل سڑک سے ملانے کامنصوبہ ہے۔ایشیاء کوکراچی اورگوادربندرگاہ پرلے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ دنیاکی آدھی آبادی سی پیک ست فائدہ اٹھائے گی۔