کچھی کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،علاقائی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو کی بالاناڑی گوٹھ اعوان حاجی کے رہنما نور احمد بنگلزئی سے بات چیت

جمعہ 25 نومبر 2016 20:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستا ن مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر خزانہ رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ کچھی کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے حلقہ انتخاب کے مسائل حل کرنا میرامشن ہے علاقائی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا مسلم لیگ ن کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے جلد ہی کچھی کا تفصیلی دورہ کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) بالاناڑی گوٹھ اعوان حاجی کے رہنما نور احمد بنگلزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان میں حکومت بنانے جارہی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسوں اور عملی اقدامات کے باعث عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور سہولیات حاصل ہورہی ہیں جبکہ قیام امن صحت تعلیم و دیگر شعبوں میں مزید اصلاحات کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم کسی صورت ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے سابق ادوار میں بھی بولان میں ترقیاتی کاموں کو جال بچھا کر عوام کے معیار زندگی کو بلند کردیا ہے ترقیات منصوبوں کی تکمیل سے علاقوں میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ بالا ناڑی سمیت ضلع کچھی کو ماڈل بنانے کیلئے تمام وسائل کا استعمال کررہے ہیں ہم کھوکھلے نعروں اور بازی گری کی بجائے عملی اقدامات اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں سیاست کو عبادت سمجھکر خدمت خلق میں معروف ہیں ہمیں امید ہے ڈھائی سال بعد پھر عوام کی عدالت میں جاکر عوامی خدمت کے بل بوتے پر سرخرو ہوجائیںگے انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اور متحد ومنظم ہوکر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں وسائل میں رہ کر کارکناں کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے بعدازاں میر نور احمد بنگلزئی نے بالاناڑی کے مسائل کے حوالے سے میر عاصم کرد گیلو کو تفصیلی آگہی بھی فراہم کی اور لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح جوش وجذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے ۔