طورخم بارڈر پر کویک ریسپانس فورس تشکیل، خاصہ دار فورس دن رات گشت کریگی

طورخم میں بغیر پلاٹون کے کسی خاصہ دار کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی

جمعہ 25 نومبر 2016 21:54

لنڈیکوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) طورخم بارڈر پر کویک ریسپانس فورس تشکیل، خاصہ دار فورس دن رات گشت کریگی ، طورخم میں بغیر پلاٹون کے کسی خاصہ دار کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، خاصہ دار فورس کے صوبیداروں کو ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ طورخم کے ذرائع نے بتایا کہ نائب تحصیلدار طورخم شمس الاسلام نے اپنے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر طورخم بارڈر میں خاصہ دار اور لیوی فورس پر مشتمل کویک ریسپانس فورس تشکیل دی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نپٹ سکے تحصیلدار طورخم شمس الاسلام نے خاصہ دار فورس کے صوبیداروں اور پولیٹیکل محرروں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران ان کو ہدایت کردی ہے کہ طورخم جیسے حساس اسٹیشن پر کسی بھی حوالے سے کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ذرائع نے بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام کی ہدایت پر نائب تحصیلدار طورخم نے کویک ریسپانس فورس تشکیل دی ہے اور خاصہ دار کے صوبیداروں کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ اپنے اہلکاروں کے ہمراہ دن رات طورخم کی حدود میں مسلح گشت کو یقینی بنائیں اور ہر مشکوک شخص پر کڑی نظر رکھ کر فوری کارروائی کریں اور احسن طریقے ڈیوٹی یقینی بنائیں ذرائع کے مطابق تحصیلدار طورخم نے بغیر پلاٹون کے کام کرنے والے خاصہ دار فورس کے ان تمام اہلکاروں کو طورخم سے چلے جانے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ بغیر پلاٹون کے کسی خاصہ دار کو طورخم میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :