وٹس ایپ پر بدزبانی کرنے پر دو سعودی عورتوں کو 10 دن جیل اور 20 کوڑوں کی سزا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 25 نومبر 2016 22:28

وٹس ایپ پر بدزبانی کرنے پر دو سعودی  عورتوں کو 10 دن جیل اور 20 کوڑوں کی ..

دو سعودی خواتین کو وٹس ایپ پرائیویٹ چیٹ میں بد زبانی کرنے پر 20 کوڑوں اور 10 دن جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔
سعودی الوطن اخبار کے مطابق ایک عورت نے عدالت میں دوسری عورت پر وٹس ایپ پر بدزبانی کرنے کا الزام لگایا۔

(جاری ہے)

اس پر دوسری عورت نے بھی عدالت میں آکر پہلی عورت کے دو ماہ پہلے بھیجے ہوئے ٹیکسٹ میسج دکھادئیے۔ دونوں کے ٹیکسٹ میسج دیکھ کر جج کو یقین ہوگیا کہ دونوں نے ہی ایک دوسرے کے ساتھ بد زبانی کی ہے۔
جج نے دونوں عورتوں میں سے ہر ایک کو 20 کوڑے اور 10 دن جیل کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :