وزیر اعلیٰ سندھ نے فضائیہ کی شہید افسر مریم مختیار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں کالج کا نام اُن کے نام پر رکھ دیا

جمعہ 25 نومبر 2016 22:49

وزیر اعلیٰ سندھ نے فضائیہ کی شہید افسر مریم مختیار کو خراج عقیدت پیش ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فضائیہ کی شہید افسر مریم مختیار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کراچی میں کالج کا نام اُن کے نام پر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج لیاقت آباد کا نام تبدیل کرکے شہید فلائنگ افسر مریم مختیار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لیاقت آباد رکھنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔