محکمہ تعلیم خیرپور کی جانب سے طالبات میں سکول یونیفارم تقسیم کرنے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 25 نومبر 2016 23:14

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) محکمہ تعلیم خیرپور کی جانب سے طالبات میں سکول یونیفارم تقسیم کرنے کے سلسلے میں گرلز ہائی سکول خیرپور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی او ہائر سیکنڈری و ایلیمنٹری غلام حیدر بلو، ڈی او لیاقت علی خاصخیلی ، پرنسپل آپا کنیز پنجتن، آپا پروین، فیض علی جسکانی، حمید اللہ مہر، محمد علی سومرو اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سکول کی 200 طالبات میں سکول یونیفارم تقسیم کئے گئے۔

تقریب سے ڈی او غلام حیدر بلو، ڈی او لیاقت خاصخیلی ، آپا کنیز پنجتن، فیض علی جسکانی، حمید اللہ مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سماجی ترقی میں ایک مضبوط ہتھیار ثابت ہوتا ہے بچیوں کے تعلیم یافتہ ہونے سے ایک مستحکم معاشرہ جنم لیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیفارم تقسیم کرنے کا مقصد طالبات میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے شعور بیدار کرنا ہے تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :