سرکاری درختوں کی کٹائی میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

جمعہ 25 نومبر 2016 23:14

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی محکمے میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی سرکاری درختوں کی کٹائی میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور ماتھیلو کی آبپاشی کالونی کے درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 25 نومبر 2016 کی اخبارات میں خبریں شایع ہوئی تھی کے میرپور ماتھیلو کی آبپاشی کالونی میں غیرقانونی طور پر درخت کٹوائے جارہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر سیڈا کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ میرپور ماتھیلو میں آباپشی کالونی کے درختوں کی کٹائی فوری طور پر رکوا کر ملوث کرداروں کی رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ کارروائی کر سکیں۔ انہون نے کہا کہ ضلع کے کسی بھی ادارے میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں کو چاہیے کہ وہ کرپشن کے خلاف تعاون کریں تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔