ملک کی ممتاز شاعرہ پروین شاکر کی برسی کے موقع میں جڑواں شہروں کی ادبی تنظیموں نے انکی قبر پھولوں کی چادریں چڑھائیں

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:19

ملک کی ممتاز شاعرہ پروین شاکر کی برسی کے موقع میں جڑواں شہروں کی ادبی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) ملک کی ممتاز شاعرہ پروین شاکر کی برسی کے سلسلے میں جڑواں شہروں کی ادبی تنظیموں نے یہاں قبرستان میں ڈاکٹر غضنفر مہدی اور پروین قادر آغا کی قیادت میں پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ انکے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ادبی تنظیم دائرہ کو اعزاز حاصل ہے کہ پروین شاکر کے شعری مجموعے خوشبو کی تقریب رونمائی اسی تنظیم نے کرائی تھی۔ پروین قادر آغا نے کہا کہ پروین شاکر جڑواں شہروں کی ادبی دنیا کے ماتھے کا جھومر تھیں۔ انکی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :