Live Updates

دل چاہتاہےپاناما کیس پرخوددلائل دوں۔عمران خان

پانامالیکس کے ثبوت آگئے ہیں،پاناما لیکس پرعدالتی فیصلہ تاریخ سازہوگا،نوازشریف کے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ معاملہ عدالت پہنچ جائیگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 نومبر 2016 17:00

دل چاہتاہےپاناما کیس پرخوددلائل دوں۔عمران خان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پانامالیکس کے ثبوت آگئے ہیں،پاناما لیکس پرعدالتی فیصلہ تاریخ سازہوگا،پانامالیکس کے ثبوت نہ ملتے تو فلیٹس کاانکشاف نہ ہوتا۔انہوں نے میڈیاکے نمائندوں سے ملاقات کے دوران پانامالیکس معاملے پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاناما لیکس میں میرانام نہیں تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایف بی آراور الیکشن کمیشن کومیرے پیچھے لگایاگیا۔انہوں نے کہا کہ پاناما شریف فیملی کی ذاتی کرپشن کاکیس ہے۔وزیراعظم کی تقریروں میں قطری شہزادے کاذکرنہیں تھا۔نوازشریف کے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ معاملہ عدالت پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرادل چاہتاہے اس کیس پرخوددلائل دوں۔نوازشریف کی وجہ سے باقی کرپٹ لوگ بھی بچ رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات