Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صحت مند پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں فیصل آباد کے تاجر شانہ بشانہ ساتھ ہوں گے‘خواجہ شاہدرزاق سکا

ہفتہ 26 نومبر 2016 20:06

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صحت مند پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قیام سے عوام کو صحت مند خوراک کے حصول کیلئے بھر پور تعاون حاصل ہو گا۔ یہ بات خواجہ شاہد رزاق سکا صدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ نے بلا بریانی اینڈ بار بی کیو کا افتتاح کے موقع پر کہی ۔ایڈن ویلی ای بلاک کمرشل مارکیٹ میں منعقد افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے مہمان خصوصی خواجہ شاہد زراق سکاصدر انجمن تاجرا سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد تھے۔

سٹیج سیکرٹری اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ نے تمام آنے والے مہمانوں کا تعارف کرواتے ہوئے ان کا شکرہ ادا کیا اور حاجی الیاس انصاری کو خطاب کی دعود دی۔مہمان اعزاز ایم پی اے حاجی الیاس انصاری نے بلا بریانی کی غلام محمد آبادمیں منعقدہ شاخ کی تعارف کرتے ہوئے کہا کہ بلا بریانی شاپ غلام محمد آباد میں نہ صرف نام ہے بلکہ بریانی اور بار بی کیو کی تمام ایٹمز بہت بہترین اور صفائی کی ایک مسال ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواجہ شاہد رزاق سکا کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔چوہدر خادم مان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں دودھ کا کاروبار کرتا ہوں خالص دودھ بیچنا بے حد مشکل ہو گیا ہے خالص دودھ ایک سو دس روپے میں گھر پڑتا ہے اس کو 80روپے میں فروخت نہیں کیا جا سکتا میںحکومت اس سلسلہ میں دودھ فروشوں کے ساتھ تعاون کرے۔خواجہ شاہدرزاق سکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران عرف بلا کو مبارک باد دیتا ہوں کیوں کہ بلا نے غلام محمد آباد سے نکل کر اپنے بار بی کیو اور بریانی کو ایڈن ویلی تک مشہور کیا اور اگر یہ بھائی حضور ؐ کے احکامات پر عمل کر کے کام کریں گے تو اللہ تعالیٰ ضرور ان کے کام میں برکت عطا کرے گا۔

انہوں نے ایڈن ویلی میں رہائش بزیر لوگو کو بتایا کہ یہ ایک معیاری ریسٹورنٹ ہوگااب ایڈن ویلی کے لوگو کو ڈی گراؤنڈ جانے کی زحمت اٹھانا نہیں پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آگے آپ ایڈن گارڈن اور پیراڈائز ویلی میں بھی اس طرح کے بار بی کیو کھولیں۔انہں نے عمران بلا کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بلا جی آپ ہر مہینے حساب کر کے پانچ پرسنٹ اللہ کی راہ میں خرچ کریں تو ٓآپ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے کام میں کس حساب سے خیروبرکت عطا فرماتا ہے۔

اور ترقی آپ کے قدم چومے گی اس موقع پر صدر انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد خواجہ شاہد ر زاق سکا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران بلا کو انجمن تاجران سٹی کا ایگزیکٹو ممبر بھی بنا دیا گیا ہے انہوں نے مبارک باد دیتے ہوئے عمران بلا کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی اور پنڈل میں موجود ہر شخص نے ان کا استقبال کیا تمام تاجر راہنماؤں نے بلا جی کو مبارک باد دی ۔

عمران بلا نے مائیک لیتے ہوئے کہا کہ ہم اور انجمن تاجران کے ممبران مل کر حفصان صحت کے اصولوں پر کار بند رہیں گے۔انہوں نے حاجی الیاس کے پیغام کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے معیار کو انشاء اللہ بہتر کرتے رہیں گے۔انہوں نے انجمن تاجرانسٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے لئے خصوصی طور پر پچیس پرسنٹ رعائت کرنے کا اعلان بھی کیا۔آخر میں خواجہ شاہد رزاق سکا نے بلا بریانی اینڈ بار بی کیو کے مالکان کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ کے کاروبار میںترقی اور برکت عطا فرمائے۔

آمین ااس تقریب میں انجمن تاجران کے عہدے دران سینئروائس چیئرمین مرزا طالب صدیق بیگ،نائب صدر و فنانس سیکرٹری مرزا مظہر صدیق بیگ،مرزا اظہر صدیق بیگ،ایگزیکٹو ممبران فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میاں محمد طیب،یعقوب اعوان،صدر آل فیصل آبا کباڑ ایسوسی ایشن میاں اشرف مٹھو،چوہدری اعجاز احمد،شیخ شوکت اللہ،چیئرمین انجمن تاجران اکبر چوک چوہدری عبدالرحمٰن،سیکرٹری مرزا جاوید ندیم،صدر ارشد مارکیٹ رانا محمد امین،صدر پریس مارکیٹ محمد اکرم،سیکرٹری چوک گھنٹہ گھر ظہیر رامے،خواجہ حماد خالد شکا،خواجہ فہد خالد سکا،خواجہ ارمغان شاہد سکا،خواجہ علی شاہد سکا،آرگنائزر محمد ندیم،محمد رفیق،محمد عمران عرف بلا،محمد عثان،تاجر راہنماء ،سول سوسائٹی ،اہل علاقہ ودیگرشریک ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات