بھارتی جارحیت سے آزاد کشمیر کے لوگ محصور ہو چکے ہیں‘اسرار صابر

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:46

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور کشمیری حریت پسند رہنما راجہ اسرار صابر نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے آزاد کشمیر کے سرحدی علاقوں کے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں، بھارتی جارحیت سے نیلم، بٹل، تیتری نوٹ، نکیال،کھوئی رٹہ اور سماہنی کی لاکھوں کی آباد ی متاثر ہو رہی ہے، بھارتی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری سے کئی لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں اور اربوں کی قیمتی املاک تباہ و برباد ہو رہی ہیں۔

ایمبولینس اور بس کو نشانہ بنا کر بھارتی افواج نے انسان دشمن ہونے کا باقاعدہ ثبوت دیا ہے،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں،آزاد کشمیر کی بھی تمام سیاسی جماعتیں تما تر سیاسی اختلافات بھلا کر قومی آزادی کے لیے یک زبان ہو کر آواز بلند کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے پریس کلب رجسٹر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اُنھوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بانت بانت کی بولی بولنے کی بجائے تمام سیاسی جماعتیں آزادی کے ایک ہی نقطے پر متحد و منظم ہو کر جدو جہد آزادی کو آگے بڑھائیں، ہم بھارت کے تمام مضموم عزائم کو خاک میں ملا کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :