شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں عمرہ ، ہائوس بلڈنگ لون اور لیپ ٹاپ کی قرعہ اندازی

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:46

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اووا) کے زیرِ اہتمام عمرہ ، ہائوس بلڈنگ لون اور لیپ ٹاپ کی قرعہ اندازی ہوئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ قائم مقام وائیس چانسلر نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ نے کہا کہ افسران ادارے کا اہم حصہ ہیں۔

افسران کی محنت کے باعث یونیورسٹی کا مقام و مرتبہ بلند ہوا ہے۔ ڈاکٹر نور شیخ نے کہا کہ ISO 9001:2015سرٹیفیکیشن بھی جلد ہونے والی ہے ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ آئی ایس او ٹیم کو متعلقہ کاغذات فراہم کریں تاکہ جلد ا زجلد سرٹیفیکیشن کا عمل مکمل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی قیادت میں یونیورسٹی تدریسی، تحقیقی و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

غلام حسین پھلپوٹو صدر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور محمد مراد پیرزادہ جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ایسو سی ایشن کے دو سال کے اندر ہم نے بیشمار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ڈاکٹر پروین شاہ کی قیادت میں افسران کے حقیقی مسائل حل ہوئے ہیں۔ ہم یونیورسٹی کی بہتری کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر نور شیخ نے قرعہ اندازی کی۔ عمرے کے چھ قرعے نکالے گئے۔

محمد پناہ شیخ، احسان ڈوگر، اعجاز مہر، سلطان سیلرو، عاشق شیخ و دیگر نے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کے ٹکٹ حاصل کیئے۔ محمد یوسف عباسی ، اسلام الدین مہر، شاہد حسین مہر، سلیم شیخ ، فیض سہتو اور منیر شاہ نے 100,000روپے کا ہائوس بلڈنگ قرضہ حاصل کیا۔ جبکہ نگہت شیخ ، خلیل شیخ اور عبدالحئی میمن نے 50,000روپے کے لیپ ٹاپ حاصل کئے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کوآرڈنیٹر، الطاف حسین بھٹو ڈائریکٹر فنانس اور افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔