ایسے چند ہی آرمی چیف تھے جنہوں نے مدت ملازمت میں توسیع نہیں لی اور باعزت طور پر ریٹائرہو گئے ان میں جنرل عبدالوحید کاکٹر ، جنرل مرزا اسلم بیگ، جنرل ٹکا خان شامل ہیں ،جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایسے چند ہی آرمی چیف تھے جنہوں نے مدت ملازمت میں توسیع نہیں لی اور باعزت طور پر ریٹائرہو گئے ان میں جنرل عبدالوحید کاکٹر ، جنرل مرزا اسلم بیگ، جنرل ٹکا خان شامل ہیں ،جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے چند ہی آرمی چیف تھے جنہوں نے مدت ملازمت میں توسیع نہیں لی اور باعزت طور پر ریٹائرہو گئے ان میں جنرل عبدالوحید کاکٹر ، جنرل مرزا اسلم بیگ، جنرل ٹکا خان شامل ہیں ،جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف نمایاں اور بہترین جنگ لڑی ،آپریشن ضرب عضب کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاستدان اور فوج ایک ہی پیج پر ہوتے ہیں کیونکہ سیاستدان کااپنا اور فوج کا اپنا رول ہوتا ہے ، موجودہ صورتحال میں پاکستان کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا دور بہت مشکل اور پیچیدہ دور تھا مگر انہوں نے ثابت قدمی دکھائی اور ملک کو مضبوط کرنے میں اہم کردارادا کیا ۔