فوجی افسر کے ہاتھ میں ہر وقت موجود چھڑی سے متعلق دلچسپ معلومات

muhammad ali محمد علی اتوار 27 نومبر 2016 01:15

فوجی افسر کے ہاتھ میں ہر وقت موجود چھڑی سے متعلق دلچسپ معلومات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2016ء) آج ہم اپنے قارئین کو فوجی افسر کے ہاتھ میں ہر وقت موجود چھڑی سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ آپ نے اکثر اعلی فوجی افسران کے ہاتھ میں ایک خصوصی چھڑی کو دیکھا ہو گا۔ اس چھڑی کو کمانڈ کین اور ملاکا کین کا کہا جاتا ہے جو دنیا بھر میں فوجی افسران کی جانب سے اپنے ہاتھ میں تھام کے رکھے جاتی ہے۔

فوجی افسران کی جانب سے کمانڈ کین کو اپنے ہمراہ رکھنے کے مختلف اور مخصوص انداز ہوتے ہیں۔ خاص مواقعوں پر آرمی چیف اور کور کمانڈرز پر لازم ہے کہ وہ کمانڈ کین کو اپنے ہمراہ رکھیں۔

(جاری ہے)

قومی پرچم کو سلوٹ کرتے وقت، گارڈ آف ہانر لیتے وقت یا پریڈ کا معائنہ کرتے وقت فوجی افسران یہ چھڑی اپنے ہمراہ رکھتے ہیں۔ آرمی چیف جب بھی وزیراعظم، صدر یا کسی اہم شخصیت سے ملاقات کرتے ہیں تو کمانڈ کین اور اپنی ٹوپی کو کمرے سے باہر چھوڑ دیتے ہیں۔

تاہم آرمی چیف اگر اپنے دفتر میں ملاقات کریں تو پھر کمانڈ کین کو ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے۔ کمانڈ کین فوج کے تمام اعلی افسران کے یونیفارم کا لازمی حصہ ہے۔ کمانڈ کین شمالی علاقہ جات میں پائے جانے والی انتہائی مہنگی لکڑی ملاکا سے بنائی جاتی ہے۔ اسی لیے اس چھڑی کو ملاکا کین بھی کہا جاتا ہے۔