ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ اورمطیع الرحمن کی سر براہی میں وفد کی اسلامی روحانی مشن کے اجتماع میںشرکت

ایم کیوایم کے وفدنے اسلامی روحانی مشن کے سربراہ پروفیسرمسعودالہٰی سے ملاقات کرکے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکاپیغام پہنچایا

اتوار 27 نومبر 2016 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ اورمطیع الرحمن کی سر براہی میںایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے ایف سی ایریالیاقت آبادمیں اسلامی روحانی مشن کے مرکزی اجتماع میںشرکت کی اس موقع پراسلامی روحانی مشن کے سربراہ پروفسیر مسعودالہٰی نے ایم کیوایم کے وفدکوخوش آمدکہااوران کاشکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے وفد میں ارکان اسمبلی شیخ صلاح الدین ،اعظیم فاروقی ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئر مین ریحان ہاشمی اوریوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین اورکونسلرزبھی شامل تھے۔ایم کیوایم کے رہنماء اجتماع میںکچھ دیرشامل رہے اورانہوںنے پروفیسرمسعودالہٰی کوایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستار کاخصوصی پیغام بھی پہنچایا۔