شہرمیں ایک طویل عرصے تک ہماری سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد رہی ، سینیٹر شاہی سید

ہمارے علاقائی عہدیداروں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا آج کراچی آپریشن کی بدولت ہم شہر بھر میں اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں

اتوار 27 نومبر 2016 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہرمیں ایک طویل عرصے تک ہماری سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد رہی ہمارے علاقائی عہدیداروں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا آج کراچی آپریشن کی بدولت ہم شہر بھر میں اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیںآج کا کامیاب ورکرز کنونشن ہماری تنظیمی کو پختگی کو ظاہر کررہا ہے عوامی نیشنل پارٹی کو جتنا دبایا گیا اتنی ہی طاقت سے عوامی نیشنل پارٹی ابھر رہی ہے ،مصائب اور مشکلات نے ہمارے تنظیمی ذمہ داران کو مذید نکھار دیا ہے ،دہشت گردی کا سمند ر عبور کرکے ہم ایک مرتبہ پھر اپنی تنظیم کو فعال کررہے ہیں جلد ورکرز کنونشن کے جاری سلسلے کو مکمل کرکے صوبے کی سطح پر جلسے کا اعلان کریں گے ہماری تنظیمی اٹھان سے حادثاتی سیاست دانوں کو بوریا بستر گول ہونے کے قریب ہے جلد شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرکے مخالفین کو بھر پور سرپرائز دیں گے ، عوامی نیشنل پارٹی شہرکی ایک سیاسی حقیقت تھی اور رہی گی کارکنان کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے مصائب کے دن ختم ہوچکے ہیںآگے بڑھیں اور تنظیمی سرگرمیوں میں بھر پور شرکت کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی کے علاقے شریف آباد میں مقامی تنظیم کے تحت منعقد کردہ ورکرز کنونشن سے خ-طاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،سیکریٹری اطلاعات حمید اللہ خٹک ،کلچرل سیکریٹری نور اللہ اچکزئی ،ضلعی قائم مقام صدر حنیف اللہ بونیری ،مہناز صفدر اور رانا وقاص نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :