پنجاب کابینہ میں شامل کئے گئے 11 نئے وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 نومبر 2016 19:07

پنجاب کابینہ میں شامل کئے گئے 11 نئے وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 نومبر۔2016ء) پنجاب کابینہ میں شامل کئے گئے 11 نئے وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کابینہ میں شامل نئے وزرا کی تقریب حلف برداری گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی، حلف اٹھانے والوں میں جہانگیر خانزادہ، نغمہ مشتاق، امانت اللہ خان شادی خیل، شیخ علاو الدین، منشااللہ بٹ، مہر اعجاز احمد، زعیم قادری، نعیم اختر بھابھہ، سید رضا علی گیلانی، احمد یار ہنجر اور خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے وزراءسے حلف لیا۔اس کے علاوہ پنجاب کابینہ میں 3 مشیروں اور 2 معاونین خصوصی بھی شامل کئے گئے ہیں جن کے عہدے وزرا ہی کے مساوی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :