وزیر اعلیٰ سندھ سے سلطنت اومان کے قائم مقام قونصل جنرل کی ملاقات

پیر 28 نومبر 2016 23:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سلطنت اومان کے قائم مقام قونصل جنرل عبد اللہ حمید صالم ال شمسی نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی اور ان سے مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملا قات میں قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو اومان کے 46 ویں قومی دن کے موقع پرشرکت کی دعوت دی۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سلطنت اومان کے قونصل جنرل کو سندھ کا ثقافتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔

متعلقہ عنوان :