جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر محمداقبال ساندھ کی سربراہی میںچھ رکنی وفدکی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات

ایم کیوایم جوناگڑھ اسٹیٹ کے معاملات کوملک کے اعلیٰ ایوانوں پہنچائے گی، فاروق ستار کی وفد سے گفتگو

پیر 28 نومبر 2016 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء) جوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر محمداقبال ساندھ کی سربراہی میںچھ رکنی وفدنے پیرالہٰی بخش کالونی میںمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات کی اورانہیںاپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفدمیںجوناگڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری عبدالعزیزعرب،جوائنٹ سیکریٹری قاضی مصطفی، فنانس سیکریٹری فاروق احمدشیخ،نائب صدرعبدالستارترک اورجوائنٹ سیکریٹری سیدسجادحسین شامل تھے۔

وفدنے جوناگڑھ اسٹیٹ کے معاملے کواعلیٰ ایوانوں میںپیش کرنے اوراس معاملے کے حل کے لئے تجاویزپیش کیں۔اس موقع پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وفدکی آمدکاخیرمقدم کیااورانہیںایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم جوناگڑھ اسٹیٹ کے معاملات کوملک کے اعلیٰ ایوانوں پہنچائے گی اوران کے مسائل کے حل کے لئے آوازبلندکریگی۔

متعلقہ عنوان :