سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر فوج میں ہونے والی تقرریوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت

muhammad ali محمد علی پیر 28 نومبر 2016 23:21

سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر فوج میں ہونے والی تقرریوں کے حوالے ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر فوج میں ہونے والی تقرریوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کے ترجمان جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے اہم وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر فوج میں ہونے والی تقرریوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

فوج میں افسران کی جو بھی تقرریاں ہوں گی اس کے حوالے سے عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیر کے روز میڈیا پر خبر گردش کرتی رہی کہ کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو چیف آف جنرل سٹاف جبکہ ملٹری سیکرٹری شاہد بیگ مرزا کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ عاصم سلیم باجوہ کو بھی کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں۔