منافرت پھیلانے والی سائٹس کو بلاک کرنے کا اختیار صوبوں کو دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 نومبر 2016 13:13

منافرت پھیلانے والی سائٹس کو بلاک کرنے کا اختیار صوبوں کو دے دیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 نومبر 2016ء): مذہبی منافرت پھیلانے والی سائٹس کو بلاک کرنے کا اختیار صوبوں کو دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومتیں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والی سائٹس کو بلاک کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ملک و اداروں کے خلاف مواد والی سائٹس کو بھی بلاک کیا جا سکے گا۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے صوبوں کو لگ الگ لاگ ان اور پاس ورڈ بھی دے دئے ہیں۔ ذرائع پی ٹی اے کے مطابق صوبوں نے 635سے زائد ویب لنکس بلاک کر دئے۔ ویب لنکس کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلاک کیا گیا ہے ۔