فوج اور قیادت سے متعلق منفی پراپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 نومبر 2016 13:46

فوج اور قیادت سے متعلق منفی پراپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے ۔ ڈی جی آئی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 نومبر 2016ء) : راولپنڈی میں پاک فوج کے سپہ سالار کی کمان تبدیلی کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ فوج اور قیادت سے متعلق کسی بھی منفی پراپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہ فوج میں معمول کی ترقیاں اور تبادلے ہوتے ہیں لیکن ان سے متعلق قیاس آرائیاں نہیں کی جانی چاہئیں۔ ادارے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ہوئی تو آئی ایس پی آر میڈیا کے اراکین کے ساتھ ضرور شئیر کرے گا ۔ میڈیا کو چاہئیے کہ ادارے سے متعلق افواہوں اور پراپیگنڈے سے اجتناب کرے کیونکہ ایسا کرنے سے سنگینی پیدا ہوتی ہے اور حالات بگڑ بھی سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :