پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے حنیف عباسی کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا
سمیرا فقیرحسین منگل 29 نومبر 2016 13:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے حنیف عباسی کی اپنے خلاف دائر درخواست پر جواب جمع کروا دیا ہے۔ اپنے جواب میں عمران خان نے حنیف عباسی کی جانب سے عائدکیے گئے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ سے متعلق تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ حنیف عباسی کی جانب سے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔
عمران خان نے بتایا کہ لندن فلیٹ بیرون ملک آمدن سے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈز میں خریدا۔ فلیٹ 7 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈز میں فروخت ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس منہا کر کے 6 لاکھ نوے ہزار 307 پاؤنڈز ملے۔ طے پایا تھا کہ لندن فلیٹ کی رقم جمائما کو دی جائے گی۔(جاری ہے)
عمران خان نے بتایا کہ 9 پاؤنڈز مالیت سے نیازی سروسز لمیٹڈ کمپنی بنائی گئی۔ نیازی سروسز لمیٹڈ کا کُل اثاثہ لندن کا فلیٹ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2002ء میں بنی گالہ کی زمین 43 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اقساط میں خریدی۔ بنی گالہ اراضی کی پیشگی رقم 65 لاکھ روپے اپنے ذرائع سے ادا کی۔ لندن فلیٹ کی فروخت میں تاخیر پر جمائما نے بنی گالہ اراضی کی رقم ادا کی۔ جمائما کی جانب سے بنی گالہ اراضی کی رقم ادائیگی کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ مارچ 2003ء میں لندن فلیٹ کی رقم جمائما کو دے دی۔ طلاق کے بعد جمائما نے بنی گالہ کا گھر خط کے ذریعے گفٹ کر دیا۔ عمران خان کی جانب سے جواب میں بتایا گیا کہ ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے گذشتہ 13 سال سے بنی گالہ کی ٹرانزکشن پر اعتراض نہیں کیا۔عمران خان نے کہا کہ اپنے اثاثوں سے متعلق کوئی غلط بیانی نہیں کی۔ تین دہائیوں سے ٹیکس ادا کر رہا ہوں۔ میرے ذرائع آمدن معلوم ہیں اور ٹیکس بھی ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ درخواستگزار نے اپنے سیاسی آقاؤں کی ایما پر پس پردہ مقاصد کے لیے الزامات عائد کیے۔ انہوں نے اپنے جواب میں استدعا کی کہ حنیف عباسی کی درخواست کو جُرمانے کے ساتھ خارج کیا جائے۔ اپنے جواب میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف پر عائد کیے گئے الزامات کا جواب پارٹی کا وکیل دے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.