ٹیکسٹائل ملزمالکان کامطالبات کے حق میں دھرنادینے کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 29 نومبر 2016 17:00

ٹیکسٹائل ملزمالکان کامطالبات کے حق میں دھرنادینے کااعلان

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29نومبر2016ء):ٹیکسٹائل ملزمالکان نے مطالبات کے حق میں دھرنادینے کااعلان کردیا،ٹیکسٹائل ملزمالکان نے اپٹماہاؤس کی عمارت پرسیاہ بینرزآویزاں کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل ملزمالکان نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت انڈسٹری کی بحالی کیلئے فوری ٹیکسٹائل پیکج کااعلان کرے۔رہنماء اپٹماکاکہناہے کہ بڑھتی پیداواری لاگت کے سبب اب تک 70ملزبندہوچکی ہیں۔ٹیکسٹائل انڈسٹری میں لاکھوں مزدوربے روزگارہوچکے ہیں۔درآمدات میں 1.8ارب ڈالرکی کمی ہوئی۔ٹیکسٹائل انڈسٹری بندہونے سے کپاس کے کاشتکاربھی متاثرہونگے۔