چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کی عدالت عظمی کے ججوںجسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منظور احمد ملک سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

منگل 29 نومبر 2016 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں عدالت عظمی کے جج صاحبان جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منظور احمد ملک سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جج صاحبان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کو عدالت عالیہ میں ججز کی شفاف طریقے سے تعیناتی پر مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید مںصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کو ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات میں شرکت کی بھی دعوت دی۔