آئی پی ایل کے بعد بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں میچ فکسنگ کی گونج

ْ

بدھ 30 نومبر 2016 12:34

آئی پی ایل کے بعد بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں میچ فکسنگ کی گونج

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ایک کھلاڑی کی جانب سے ٹیم منیجر کے خلاف میچ فکسنگ کیلیے اکسانے کے الزامات پر تفتیش شروع کردی ہے۔بی سی بی کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کی ٹیم رنگپوررائیڈرز کے کھلاڑی جوپیٹر گھوش کی جانب سے یہ الزام سامنے آیا تھا کہ رواں ماہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ٹیم منیجر سنور حسین نے انھیں میچ کے نتائج فکس کرنے کو کہا تھا۔

کھلاڑی نے دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے انکار پر انھیں ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا۔بی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ 'بی سی بی، بی پی ایل2016 کی فرنچائز رنگپور رائیڈرز کے ایک کھلاڑی کی جانب سے اسی ٹیم کے اہلکار کے خلاف عائد الزامات پر تفتیش کررہا ہی'۔

(جاری ہے)

رنگپور رائیڈرز نے گھوش کی جانب سے الزامات عائد کیے جانے کے بعد انھیں نظم وضبط کی بنیاد پر ٹیم سیمعطل کردیا تھا۔

دوسری جانب بی سی بی نے بھی گھوش اور سنورحسین دونوں کو ٹورنامنٹ سے معطل کردیا جبکہ تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔واضح رہے 2012 میں بی پی ایل فکسنگ کی ذد میں رہی تھی جس کے بعد 2014 میں ٹورنامنٹ کو منسوخ کردیا گیا تھا جہاں بنگلہ دیش کے سابق کپتان محمد اشرفل اور نیوزی لینڈ کے سابق بلیباز لو ونسنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔محمد اشرفل نے قومی ٹی وی پر آکر روتے ہوئے جرم کا اعتراف کیا تھا اور سابق کپتان پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :