نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ کمی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 نومبر 2016 15:25

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ کمی کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 نومبر 2016ء) : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں2روپے ساٹھ پیسے کمی کر دی ۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ اکتوبر میں بجلی کی پیداوار لاگت چار روپے72پیسے فی یونٹ تھی جبکہ اکتوبر کے مہینے میں صارفین سے سات روپے33پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے۔ ماہانہ تین سو یونٹ استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک صارفین اس کمی سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :