مولانا عبدالعزیز کے خلاف شرانگیز تقریر کے مقدمے کا فیصلہ وکلاء کی ہڑتال کے باعث 2دسمبر تک ملتوی

بدھ 30 نومبر 2016 19:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف شرانگیز تقریر کے مقدمے کا فیصلہ وکلاء کی ہڑتال کے باعث 2دسمبر تک ملتوی ہو گیا، جوڈیشنل مجسٹریٹ محمد نصیر الدین نے وکلاء کی ہڑتال کے باعث فیصلہ ایک دفعہ پھر موخر کر دیا، فیصلہ اب 2دسمبر کو سنایا جائے گا، سول سوسائٹی کے کارکن جبران ناصر کی جانب سے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف شرانگیز تقریر کرنے پر مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواست پر فاضل جج نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، وکلاء کی ہڑتال کے باعث بدھ کے روز فیصلہ نہ سنایا جا سکا، اب آئندہ سماعت 2دسمبر پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جائے گا۔(وقار/حسن)

متعلقہ عنوان :