آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاکورہیڈکوارٹرزپشاوراورشمالی وزیرستان کادورہ

آرمی چیف کوفاٹا اورمالاکنڈ میں‌ جاری کومبنگ آپریشن پربریفنگ،دہشتگردی کیخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں‌گے،دہشتگردوں‌کے سہولتکاروں کیخلاف بھرپورکاروائی کی جائیگی،پاک افغان بارڈرپرفرنٹیئرکورکے نئے ونگزبنائیں گے۔جنرل قمرجاویدباجوہ کاعزم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 نومبر 2016 19:03

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاکورہیڈکوارٹرزپشاوراورشمالی وزیرستان ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کورہیڈکوارٹرزپشاوراور شمالی وزیرستان کادورہ کیا،آرمی چیف کوخیبرپختونخواہ کی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کورہیڈ کوارٹرزپشاوراور شمالی وزیرستان کادورہ کیا۔جہاں‌پرآرمی چیف کوفاٹا اورمالاکنڈ میں‌ جاری کومبنگ آپریشن پربھی بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمرجاویدباجوہ کوعلاقے میں‌آپریشن سمیت بحالی تعمیرونوکے عمل پربھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔دہشتگردی کیخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں‌گے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں‌کے سہولتکاروں کیخلاف بھرپورکاروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سپہ سالارنے کہاکہ دہشتگردوں کوواپس آنے کی اجازت نہیں دینگے۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حاصل کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھیں گے۔ کسی بھی دہشتگردکوقبائلی علاقوں میں داخل نہیں ہونے دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح اندرونی وبیرونی خطرات سے ملک کادفاع کرناہے۔آرمی چیف نے مزیدکہاکہ بہتررابطے کیلئے پاک افغان بارڈرپرفرنٹیئرکورکے نئے ونگزبنائیں گے۔ انہوں نے عارضی طورپربے گھرافرادکی واپسی کیلئے کہا کہ ٹی ڈی پیزکی اپنے علاقوں میں واپسی مقررہ وقت پرہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :