فیصل آباد، دوران انسپکشن25 کنڈوں اور ان کے باٹس خراب ہونے پر چالان

بدھ 30 نومبر 2016 23:04

فیصل آباد ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پر ڈی او انڈسٹریز/ڈپٹی کنٹرولر اوزان وپیمائش خالد محمود نے مارکیٹ کمیٹی کے انسپکٹرز کے ہمراہ بھر پور اپریشن کرتے ہوئے دوران انسپکشن25 کنڈوں اور انکے باٹس خراب ہونے پر سامان ضبط کرکے ان کے چالان عدالت بھجوا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کنٹرولر نے سبزی منڈی سدھار میں اوزان وپیمائش کو چیک کیا اور وزن کے کنڈوں میں گڑبڑ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔