ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے ایچ آئی وی/ایڈز پر قابو پانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈز ٹاسک فورس کمیٹی کا قیام

بدھ 30 نومبر 2016 23:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) ضلع سکھر میں ایچ آئی وی/ایڈز پر کنٹرول کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈز ٹاسک فورس کمیٹی کا قیام عمل میںلایا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر سکھروحید اصغر بھٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر سکھر ہونگے جبکہ ایس ایس پی سکھر، ڈی ایچ او، ڈی ای او، ایم ایس سول ہسپتال، پروفیسر ڈرماٹالاجی جی ایم سی سکھر، ای ٹی او،ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر، جیل سپرینٹنڈنٹ اور دیگر افسران میمبر ہونگے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایچ آئی وی /ایڈز ٹاسک فورس کمیٹی کے کام کے طریقے کار کے سلسلے میں ٹی او آرز بھی مرتب دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :