ڈپٹی کمشنر خیرپور نے سول اسپتال خیرپورکے حوالے سے شکایات پرا سسٹنٹ کمشنر کو انکوائری آفیسر مقررکردیا

بدھ 30 نومبر 2016 23:06

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنر خیرپور نے سول اسپتال خیرپور میں ہونے والی کرپشن اور غریب بے سہارا افراد کو ادویات نہ ملنے اور دیگر امور پر مسلسل غفلت کے حوالے سے شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر خیرپور سید محمد عباس شاہ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس ضمن میںجاری بھوک ہڑتالی شرکاء نے امجد مہیسر کی سربراہی میں ڈی سی آفس پہنچ کرڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت سے ملاقات کی اور تمام تر مسائل سے آگاہ کیا، وفد میں معروف سماجی رہنما ممتاز رڈ ، صحافیوں پریس کلب کے صدر خان محمد ، ثناء اللہ میمن سمیت جسقم کے رہنما شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی خیرپور نے ڈی سی آفس کے باہراحتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں انکوائری کریں گے جس کے لیے انہوں نے اے سی خیرپور سید محمد عباس شاہ کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے کامیاب مذاکرات کے بعد کہا کہ وہ اس معاملے کی خود نگرانی کریں گے ۔