Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے دو انگوٹھیاں پہننے کی وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 دسمبر 2016 14:07

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے دو انگوٹھیاں پہننے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم دسمبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی لندن سے واپسی پر ہاتھ کی انگلی میں پہنی ہوئی دوسری انگوٹھی خبروں کی زینت بنی رہی جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ انگوٹھی کپتان نے پانامہ لیکس سے متعلق کیس میں کامیابی کے لیے پہن رکھی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے خود ہی دو انگوٹھیوں کی وجہ بتا دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بتایا کہ یہ عقیق ہے جو کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم بھی پہنتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس انگوٹھی کا پانامہ لیکس اور اس کیس میں کامیابی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ٹی آئی چئیر مین نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات