آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کم نشستیں لے گی ۔ منظوروسان کی پیشن گوئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 دسمبر 2016 14:22

آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کم نشستیں لے گی ۔ منظوروسان کی پیشن گوئی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم دسمبر 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وساں اپنی پیشن گوئیوں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے ایک اور پیشن گوئی کی ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کم نشستیں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس نواز شریف کو چھوڑے گا نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کو چاہئیے کہ وہ اخلاق کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں اور 90 کی دہائی کی سیاست میں واپس نہ آئیں۔ منظور وسان نے بتایا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ملک بھر میں اور پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ میں نشستوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی عام انتخابات میں نشستیں بڑھیں گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ منفی ہتھکنڈوں سے حکومت مضبوط نہیں کمزور ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پوسٹرز کو اُتارا جا رہا ہے ، وسطی پنجاب میں پیپلز پارٹی کا مستقبل تابناک ہے۔

متعلقہ عنوان :