ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت

فوڈ سیفی افسران نے 72 فوڈ سنٹرز ‘ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو چیک کیا، حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ماحول پر نوٹسز جاری کئے

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن شہباز سرور نے فوڈ سیفی افسران کی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر 72 فوڈ سنٹرز ‘ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو چیک کیا اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ماحول پر نوٹسز جاری کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رائل سویٹس اینڈ بیکرز ‘ گائے گھی اینڈ آئل فیکٹری ‘ ایم ایم عالم اینڈ کمپنی اور گولڈن فاسٹ فوڈ ستیانہ روڈ کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے سمیت دیگر معاملات کی درستگی کے لئے نوٹس جاری کئے ۔

علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈی ٹائپ کالونی ‘ بکر منڈی روڈ ‘ لیاقت آباد ‘ سمن آباد ‘ علامہ اقبال کالونی ‘ گلفشاں کالونی اور دیگر علاقوںمیں بیکریز ‘ تکہ شاپ ‘ برگر پوائنٹس ‘ سویٹس ‘ ٹی سٹائل ‘ پان شاپ ‘ ہوٹلز ‘ ملک شاپ اور دیگر فاسٹ فوڈ سنٹرز کو بھی چیک کیا اور معاملات بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات اور نوٹسز جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :