کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی رات کوئٹہ کے علاقے گولیمار چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بروری پولیس تھانہ کے اہلکار الیاس شاہ کو ہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :