متحدہ قومی موومنٹ امریکہ نے بھی متحدہ لندن سے اظہار لاتعلقی کر دیا

متحدہ بانی کی حرکتوں سے تنگ آچکے ہیں،پاکستان سے محبت ایمان کا حصہ ہے،رہنما ایم کیو ایم

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:03

متحدہ قومی موومنٹ امریکہ نے بھی متحدہ لندن سے اظہار لاتعلقی کر دیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ امریکہ نے بھی متحدہ لندن سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ امریکہ نے بھی متحدہ لندن سے اظہار لاتعلقی کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

رہنما ایم کیو ایم امریکہ کا کہنا ہے کہ متحدہ بانی کی حرکتوں سے تنگ آچکے ہیں،پاکستان سے محبت ایمان کا حصہ ہے ۔لاتعلقی کاا علان کرنیوالوں میں ایم کیو ایم امریکاکے بانی ارکان شامل۔