بھارت کی مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی

صوبے میںفوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے، جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جائوں گی، مرکزی حکومت نے اجازت کے بغیر ہائی وے پر فوج تعینات کی ، صوبے میں فوج کی تعیناتی وفاق اور جمہوریت پر حملہ ہے ،ریاستی وزیراعلی ممتا بینر جی

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:03

بھارت کی مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) بھارت کی مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی ،ریاستی وزیراعلی ممتا بینر جی نے فوج کی تعیناتی کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میںفوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے، جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جائوں گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی ہے ۔

ریاستی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ ریاست کی وزیراعلیٰ ہوں ، بغیر اجازت فوج تعینات کی گئی جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جائوں گی ، صوبے میںفوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اجازت کے بغیر ہائی وے پر فوج تعینات کی ، صوبے میں فوج کی تعیناتی وفاق اور جمہوریت پر حملہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :