دبئی:پاکستانی نژادبرطانوی شہری نے متحدہ عرب امارات کی یادگارِ شہدہ کا ڈیزائن تیا ر کیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 08:52

دبئی:پاکستانی نژادبرطانوی شہری نے متحدہ عرب امارات کی یادگارِ شہدہ ..

دبئی: ( اُردو پوائنٹ ، تازہ ترین ،2دسمبر 2016) : متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر یاد گارِ شہدہ پر جانا اور ملک کے لیے جان قربان کرنے والے شہریوں کو خراج ِ تحسین پیش کرنا ہر ایک کی پہلی ترجیع ہوتی ہے ۔اس بار بھی لاکھوں کی تعداد میں متحدہ عرب امارات میں یادگارِ شہدہ پر ملکی اور غیر ملکی شہریوں کا ضم غفیر دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان نے یادگارِ شہدہ پر پھول چڑھا ئے اور ملک کے لیے جان ِ قربان کرنے والوں کی تعریف کی ۔

اس یادگار کو دیکھنے والوں کا رش بھی بہت زیادہ ہے ۔ اچھوتے ڈیزائن کی حامل اس یادگا ر کو پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے ڈیزائن کیا ہے ۔ برطانوی شہری ادریس خان کا کہناہے انہیں جب اس مقابلے کا پتہ چلا تو اس نے بھی اپنا ڈیزائن بھیجا جیسے فوراََ پسند کر لیا گیا۔ میرا دل چاہ رہا تھا کہ میں بھی عرب ممالک کے لیے کوئی ایسا کام کروں کے مدتوں یاد رکھا جائے ۔ یادگار کی تعمیر سے میرا یہ شرمندہ تعبیر ہواہے ۔