جدہ میں شاپنگ ما ل میں لوٹ سیل ، شہریوں کا شدید رش

جمعہ 2 دسمبر 2016 09:05

جدہ میں شاپنگ ما ل میں لوٹ سیل ، شہریوں کا شدید رش

جدہ: ( اُردو پوائنٹ ، تازہ ترین ،2دسمبر 2016) : ویسے تو ہم نے دیکھا ہے کہ پاکستان میں ہی لوٹ سیل کے مزے لوٹنے کے لیئے خواتین سب سے آگے ہوتی ہیں ۔،گزشتہ سال لاہور کے ایک شاپنگ مال میں کپڑوں کی سیل کے دوران ہونے والی شدید لڑائی کی ویڈیو تو سب نے دیکھی ہوگی لیکن اب سعودی عرب میں بھی ایسی ہی صورت حال دیکھنے کو ملی ، سعودی عرب کے شہر جد ہ میں ایک شاپنگ مال میں لوٹ سیل لگی ۔

(جاری ہے)

لوٹ سیل کی وجہ سے ایسا لگتاتھا جیسے اس سٹور کو واقعی لوٹ لیا گیاہے ۔ سیل کی شروعات ہوتے ہیں ۔ مختلف ریکس میں رکھی متعدد اشیاء تو ایسے غائب ہوئی جیسے کبھی رکھی ہی نہیں گئی تھی ۔لو ٹ سیل سے پہلے متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر ایسی مہم شروع کیاور ایسا لگتا تھا کہ شاپنگ سنٹر کے باہر ساراشہر ہی امڈ آیاہو۔