قطر: ایمنسیٹی سکیم کے اعلان کے بعد سینکڑوں غیر ملکی شہری اپنے ملکوں میں جانے کے لیے پہنچ گئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 09:10

قطر: ایمنسیٹی سکیم کے اعلان کے بعد سینکڑوں غیر ملکی شہری اپنے ملکوں ..

قطر: ( اُردو پوائنٹ ، تازہ ترین ،2دسمبر 2016) : قطر کی حکومت نے پہلی دسمبر سے غیر قانونی شہریوں کو رضا کارانہ طور پرملک چھوڑنے کے لیے ”ایمنیسٹی سکیم “ کا اجراء کیا ہے ۔ جس کے تحت ایسے شہری جو قطر میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں ان کو خاص رعایت دی گئی ہے ۔ اس رعایت کے تحت ان افراد کو نہ تو بلیک لسٹ کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی سزا دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بلکہ ایسے غیر ملکی شہری اپنے وطن جانے کے بعد بھی قطر میں آسکتے ہیں ۔ قطری حکومت نے یہ بھی واضع کیا ہے کہ اس سکیم کی مدت پوری ہونے کے بعد پکڑ ے جانے والے افراد کوباقاعدہ طور پر بھاری جرمانے سمیت سزایں بھی بھگتنا پڑ سکتی ہیں ۔ اور ساتھ ان کے پاسپورٹ پر بلیک لسٹ قرار دے دیا جائے گا۔اس اعلان کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں غیر ملکی شہریوں نے اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کی خاطر دفاتر سے رجوع کر لیاہے ۔ جنہیں حکم نامے کہ تحت باقاعدہ طور پر اپنے وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے ۔