جدہ: چوہوں کو پکڑنے کے لیے بلیوں کا استعمال جاری

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:26

جدہ: چوہوں کو پکڑنے کے لیے بلیوں کا استعمال جاری

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02دسمبر 2016ء): جدہ کی گلیوں اور محلوں میں چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ماہرین صحت کو شہریوں کی صحت سے متعلق پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔ ماہرین ِ صحت نے کہا ہے کہ چوہوں کی تعداد کم کرنے کے لیئے بلیوں کی تعداد بڑھا دینی چاہیئے ۔ اس مقصد کے لیئے چند ماہ پہلے اس منصوبے پر عمل شروع کیا گیا تھا ،۔

(جاری ہے)

لیکن پھر بھی جدہ کے رہائشیوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مسلے کو جلد سے جلد حل کریں۔ چوہوں کی بہتات کی وجہ سے متعدد بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ میونسپل انتظامیہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد دفعہ ان چوہوں کو پکڑنے کے لیئے مہم کا چلائیں ہیں ۔لیکن ہر دفعہ ان پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔ اسلیئے اب نئی تجویز کے مطابق بلیاں رکھنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ تا کہ اس مسلے ء کو حل کیا جا سکے۔