پولیس کا ادکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے موبائل کالز کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور فیصل آباد سے رانا مزمل کو گرفتار کرلیا مرکزی ملزم نے ادکارہ کو فیصل آباد میں ڈرامہ کرنے سے انکار پر ساتھیوں کے ذریعے قتل کرایا، ابتدائی تفتیش

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:12

پولیس کا ادکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) پولیس نے اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی آئی اے کینٹ پولیس نے اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں مرکزی ملزم رانا مزمل اور اس کے ساتھی رانا فہیم، رانا تجمل اور شاہد جنجوعہ شامل ہیں۔

مرکزی ملزم رانا مزمل کی مقتول اداکارہ سے گزشتہ 6 سال سے دوستی تھی جب کہ ملزم اور اس کے دیگر ساتھی اداکارہ کے ساتھ کام بھی کرتے تھے جنہیں مرکزی ملزم رانا مزمل نے ادکارہ کے قتل کے لیے بطور شوٹر استعمال کیا۔ ملزم رانا مزمل اداکارہ قسمت بیگ کو فیصل آباد میں ڈرامہ کرنے کا کہہ رہا تھا اور با بار اسرار کے باوجود اداکارہ نے ڈرامہ کرنے سے انکار کردیا جس پر ملزم نے اپنے تین ساتھیوں کو اداکارہ کے قتل کا حکم دیا، تینوں ملزمان رانا فہیم، رانا تجمل اور شاہد جنجوعہ کرائے کی گاڑی لے کر گوجرانوالہ سے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے ہربنس پورہ میں قسمت بیگ پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا، ملزمان نے قتل کی واردات کے بعد رانا مزمل کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے موبائل کالز کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور فیصل آباد سے رانا مزمل کو گرفتار کرلیا اور دوران تفتیش اس کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو بھی گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا، چاروں ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں جن سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :