اپنے فنی کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا ،ٹی وی ہی میری پہلی ترجیح ہے ‘ ردا عاصم

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:57

اپنے فنی کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا ،ٹی وی ہی میری پہلی ترجیح ہے ‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) نامور چائلڈ سٹار ردا عاصم نے کہا ہے کہ اپنے فنی کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا اور ٹی وی ہی میری پہلی ترجیح ہے ، شوبز کی دنیا میں بھی محنت اور ایمانداری سے کامیابی حاصل کروں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر سفارشی اور پی آر سے کام حاصل کرنے والے افراد کو پسند نہیں کرتی ، محنت اور اپنے کام سے سچی لگن کامیابی کی پہلی سیڑھی سمجھی جاتی ہے ۔

اداکاری کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا میرے مشن میں شامل ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر انسان نا مکمل ہے ۔ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے والدین مجھے سپورٹ کر تے ہیں۔ ردا عاصم نے کہاکہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی سے کیا اور ٹی وی ہی میری پہلی ترجیح ہے ۔ خواہش ہے کہ کوئی ایسا کردار ادا کروں جو میری پہچان بن جائے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے دن رات محنت کر رہی ہوں ۔